مینگورہ، قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو نے کہاہے کہ کارکن پارٹی پیغام گھرگھر اورہرفردتک پہنچانے کا سلسلہ تیز کریں کیونکہ اس وقت پختون قوم کی نظریں قومی وطن پارٹی پر لگی ہوئی ہیں جس کی بھرپوراندازمیں ترجمانی اورنمائندگی کرنے کیلئے دن رات کوشاں رہیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی آفس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کے دوران یونین کونسلوں کی سطح پر تنظیمیں قائم کرنے کیلئے شیڈول جاری کیاگیا جبکہ ساتھ ساتھ پارٹی امورکو آگے بڑھانے کیلئے لائحہ عمل بھی تیارکیاگیا ،انہوں نے کہاکہ پختون قوم اس وقت مختلف قسم کے مسائل اورمشکلات سے دوچار ہے جسے مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے ہماری پارٹی کے پاس اس موثر پروگرام موجود ہے جسے آفتاب ا حمدخان شیر پاؤ کی قیادت میں آگے بڑھانے رہے ہیں جس جے پیش نظر دعوے سے کہتے ہیں جلد پختونوں کو مسائل ومشکلات سے چھٹکارہ ملے گاتاہم اس سلسلے میں پارٹی عہدیداروں اورکارکنوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے،انہوں نے کہاکہ جن یونین کونسلوں میں تاحال تنظیمیں قائم نہیں ہوئی ہیں وہاں پر شیڈول کے مطابق تنظیمیں بنائی جائیں گی،اس موقع پر صدیق علی خان،حاجی عمرزادہ،فرمان علی،بہرام خان عثمان خیل،غفران،اصغرعلی خان،نصراللہ خان،محمدعلی خان،ملک شہزادہ ،انوراقبال عرف بالے،عمرعلی اوردیگر عہدیداربھی موجود
855 total views, no views today


