سوات، سوات میں عید اور عید کے بعد سیاحوں کی لاکھوں کی تعداد میں آمد پورے پاکستان میں سب سے زیادہ پر امن علاقہ ہونے کا ثبوت ہے،ان خیالات کا اظہار قومی وطن پارٹی سوات کے وائیس چیئرمین حاجی نثار علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ سوات میں مکمل طور پر امن بحال ہو چکا ہے اور ہر جگہ امن برقرار رکھنے کے لئے پولیس کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے جوان موجود ہیں،سوات میں سیاحت کا سیزن شروع ہوتے ہی بعض اخبارات حالات کی خرابی کا واویلا مچا کر یہاں کی ٹورازم انڈسٹری کی تباہی کا سبب بن رہے ہیں جو سوات کے عوام کے ساتھ کھلاکھلم دشمنی کر رہے ہیں،سوات کی ٹورازم انڈسٹری یہاں کی واحد انڈسٹری ہے جس سے یہاں کے سینکڑوں خاندانوں کی روزی روٹی وابستہ ہے۔انھوں نے کہاکہ ایک اخبار کا مالک اسلام اباد میں بیٹھ کر سوات کے امن وامان کے حوالہ سے خبریں شائع کرکے سوات کی ٹورازم انڈسٹری کی تباہی کا سبب بن رہا ہے،ایسے اخبارات کے مالکان کی سوات میں اخبارات چلانے پر پابندی عائد کی جائے اور سیکورٹی فورسیز کو نوٹس لینا چاہیے ،کیونکہ یہ یہاں پربذریعہ قلم دہشت پھیلارہے ہیں۔
549 total views, no views today


