سوات، مینگورہ کا محلہ بوستان خیل اور بنجاریان میں صفائی کا ناقص انتظام ،جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے رہنے سے بدبواور تعفن پھیلنے لگا ،علاقے کے سابق یوتھ کونسلر سبحان اللہ نے بتایا کہ علاقے میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں لیکن ٹی ایم اے کے اہلکار مکمل طور پر غائب ہیں جس کی وجہ سے بد بو اور تعفن نے عوام کا جینا محال کردیا ہے انہوں نے بتایا کہ علاقہ مشران نے کئی بار ٹی ایم اے مینگورہ میں جاکر شکایت کی ہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے انہوں نے بتایا کہ ٹی ایم اے کے اہلکار مخصوص علاقوں میں صفائی کرتے ہیں لیکن ہمارے علاقے کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جارہا ہے جس کی و جہ سے علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پا یا جاتا ہے ۔
608 total views, no views today
Comments


