بریکوٹ، علاقے میں بجلی کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظیم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے بریکوٹ محلہ فضل آباد کالونی کے 100KV بجلی ٹرانسفارمر کو آپ گریڈ کرکے 200 کے وی کر دیا ،بریکوٹ بازار میں نصب 50KV بجلی ٹرانسفارمر عوامی شکایات پر فوری طور پرآپ گریڈ کر کے100 کے وی کر دیا اس طرح تحصیل بریکوٹ کے نواحی علاقہ سنڈوکہ کے 25کے وی ٹرانسفارمر کو آپ گریڈ کر کے 50KV کر دیا ۔ان کے بروقت اقدامات کی وجہ سے مذکورہ علاقوں میں کم وولٹیج اور ٹرانسفارمروں کا بار بار جلنے کے مسائل کافی حد تک ختم ہوگئے جس پر علاقے کے عوام انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ ، ان خیالات اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و ضلعی کونسلر عجب خان ،نائب ناظم ویلج کونسل بریکوٹ شرقی بخت علی خان ،الفلاح تنظیم کے صدر طاہر خان و جنرل سیکرٹری محمد اسماعیل و دیگر نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہاکہ تحصیل بریکوٹ میں بجلی کے کم وولٹیج اور دیگر مسائل کے خاتمے کے لئے بریکوٹ گریڈ اسٹیشن پر کام تیزی سے جاری ہے اس گریڈ اسٹیشن کی تعمیر سے علاقے میں ایک نئے دور کا آغاذ ہوگا ۔انجینئر امیر مقام نے واپڈا کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ بریکوٹ گریڈ اسٹیشن کو وقت سے پہلے مکمل کیا جائے کیونکہ اس کی بروقت تعمیر وقت کا اہم تقاضا ہے ۔انہوں نے کہاکہ علاقہ فضل آباد ،بریکوٹ بازار اور سنڈوکہ میں سالوں بجلی کے مسائل تھے جس کی وجہ سے آئے روز ٹرانسفارمروں کا جل جانا معمول بن چکاتھا ۔انجینئر امیر مقام نے ان ٹرانسفارمروں کی اپ گریڈ یشن پر خصوصی توجہ دی اور قلیل مدت میں اپ گریڈ کردئیے جس پر علاقے کے عوام نے سکھ کا سانس لیا
690 total views, no views today


