مینگورہ، واپڈا کے ظلم مزیدبرداشت نہیں کریں گے ، پانچ دنوں سے محلہ شاہین آباد سیدو شریف کے ٹرانسفارمر خراب ہے اور عوام بوند بوند پانی کیلئے ترس رہے ہیں ، مقامی ایم پی اے فضل حکیم استعفیٰ دیں وہ ایم پی اے سیٹ کے قابل نہیں ہے مراد سعید اپنے عیاشیوں میں مصروف ہیں ، امیر مقام ذاتی مفاد کیلئے سواتی عوامی کے ساتھ بجلی کے مد میں ظلم کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار ضلعی کونسلر شہریار امیر زیب ، تحصیل کونسلر ڈاکٹر خالد محمود ، ایپکا ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری مشتاق خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ پی ٹی آئی ناقص حکومت کے وجہ سے ہر شعبہ ناکامی کا سبب بنا ، برائے نام تبدیلی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے ، ضلع سوات کے ایم پی ایز اپنے لئے کمانے میں مصروف ہیں عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکا ہے ، انہوں نے کہا کہ اگر شام تک ٹرانسفارمر ٹھیک نہیں کیا گیا تو احتجاج کا سلسلہ جاری رہیگا ، سیدوشریف چوک میں احتجاجی مظاہرے کے موقع پر تحصیل ناظم اکرام خان ، ڈی ایس پی سیدو سرکل افسر زمان ، اے اے سی گوہر علی ، ایس ایچ او تھا نہ سیدو شریف بھی موجود تھے اور مظاہرین سے ہر قسم کی مذاکرات کرتے رہے لیکن مظاہرین نے اپنے موقف برقرار رکھتے ہوئے شام تک مظاہرہ کرتا رہا ۔
666 total views, no views today


