سوات، غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ ،کسٹم ایکٹ کے خلاف احتجاج میں لوڈشیڈنگ کا بھی شامل کرنے کا فیصلہ ،سوات ٹریڈر ز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم کے مطابق مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے وجہ سے مقامی لوگوں سمیت انے والے سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ مرکز سوات کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہا ہے اور یہاں پر گرمیوں میں سیاحت کا سیز ن اور سیاحوں کی آمد شروع ہوتے ہی غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تیز کیا جاتا ہے جس کے وجہ سے سیاحت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اسلئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کسٹم ایکٹ کے خلاف احتجاج میں لوڈشیڈنگ کے مسئلے کو بھی شامل کیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں اے پی سی نے مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور 27 جولائی کو مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال اور 28 جولائی کو پہیہ جام ہڑتال کیا جائیگا اور شدید احتجاج کیا جائیگا اور اگر کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش ایا تو اسکی تمام تر ذمہ داری مرکزی اور صوبائی حکومت پر ہوگی ۔
654 total views, no views today


