بریکوٹ،بریکوٹ انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے علاقہ شموزئی اور پارڑئی میں زرعی ادویات اور کھاد ڈیلروں کے خلاف گرینڈ اپریشن ،متعدد جرمانے جبکہ درجنوں دکانوں سے مختلف ادویات کے نمونے لیبارٹری کو روانہ جبکہ زائد المعیاد ادویات پر سخت برہمی کا اظہار ،زراعت ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے کسی کو زمیندار کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز عوامی شکایات پر اے اے سی بریکوٹ محمد فہیم خان ،زرعی آفیسر بریکوٹ مشتاق احمد ،فیلڈ اسسٹنٹ زبیر شاہ بھاری نفری کے ہمراہ علاقہ شموزئی اور پارڑئی میں موجود زرعی ادویات اور کھاد ڈیلروں کے خلاف سخت کاروائی کی گئی ۔کاروائی کے دوران درجنوں دوکانوں میں ادویات اور کھاد میں زائد المعیار اور غیر معیار ی ادویات کی موجودگی پر اے اے سی محمد فہیم اور زرعی آفیسر مشتاق احمد نے آفسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کسانوں کو معیاری کھاد اور ادویات کی فراہمی ہماری اولین فرض ہے ہم کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے کہ زرعی پیداوار میں دونمبر کھاد اور ادویات کی وجہ سے کمی آسکے اور کسان مالی طورپر بد حال ہوجائے ۔انہوں نے کہاکہ منافع خوروں اور دونمبر ی کے خلاف پورے تحصیل بریکوٹ میں آپریشن جاری رہے گا ۔کسان حضرات کسان دشمن عناصر کے خلاف ہمارے ساتھ اس مہم میں تعاون کریں ۔
1,030 total views, no views today


