کبل، تحصیل کبل شلہنڈ باراگٹ میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کو شدید دھچکا ، یوتھ کونسلر شیر اکبر کے کوششوں سے سرگرم سیاسی شخصیات فضل رحیم،جہان شیر،محمد شیر،لعل شیر،مہم ذادہ ،دامین،باچا روان اور دیگر نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان کردیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے این پی مرکزی جوائنٹ سکریٹری خان نواب،سابق ایم پی اے وقار خان،یو سی کالاکلے ضلعی کونسلر عبد المالک،سابق ناظم شوکت خان،ویلج کونسل شاہ ڈھیرئی ناظم حیدر علی، سمیت عثمان خان اور دیگر مقررین نے شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے پارٹی میں عزت و احترام اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی مقررین نے کہا کہ صوبائی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کو دھوکہ دے کر ووٹ بٹورنے کے بعد مسائل و مشکلات حل کرنے کے بجائے دو ر اقتدار دھرنوں اور احتجاجوں میں گزارے جس سے ناچ گانوں اور فحاشی کو فروغ ملی انہوں نے کہاکہ ترقی کا پہیہ روکنے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں جن کے ناقص پالیسیوں نے عوام کو اذیت میں مبتلا کردیا ہے اسی وجہ سے لوگ خصوصا نوجوان دھڑا دھڑ اے این پی کے سرخ جھنڈے تلے جمع ہورہے ہیں جس سے صاف ظاہر ہے کہ آئندہ دور اے این پی کا ہے انہوں نے واضح کیا کہ اے این پی دور میں امن قائم کرنے سمیت ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے جس کے بدولت ترقی کا سفر شروع ہوگیا تھا لیکن بد قسمتی اور پختون قوم کے بے اتفاقی سے عام انتخابات میں نااہل لوگ اقتدار تک پہنچ گئے جنہوں نے ملک وقوم کا بیڑہ غرق کرکے لوگوں کو دو وقت کی روٹی سے محروم کردیا ہے انہوں نے کہا کہ پختون قوم کا اے این پی کے سرخ جھنڈے تلے متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ اے این پی دور کے ترقیاتی کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر درپیش مشکلات کا خاتمہ کیا جاسکے۔
638 total views, no views today


