بریکوٹ، صوبہ بھر میں بچوں کے اغواء ہونے کے سلسلے میں تحصیل بریکوٹ میں پولیس نے بھکاریوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا ۔نئے تعینات ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل سید زمان شاہ نے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کہ عوامی شکایات پر خاص کر غیرمقامی اور مشکوک افراد جو بھکاری کے آڑمیں مختلف جرائم میں ملوث ہیں جن کے خلاف پورے تحصیل میں آپریشن شروع کردیا ہے ۔جہاں بھی یہ بھکاری پائے گئے ان کے خلاف قانو ن کے مطابق کارؤائی کی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ پولیس کو ایسے اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس میں بھکاری کے آڑ میں مختلف جرائم میں ملوث ہورہے ہیں جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے آپریشن شروع کردیا ہے ۔انہوں نے خاص کر بلدیاتی نمائندہ گان ،سماجی و فلاحی حلقوں اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ علاقے کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور ہر جرم کی نشاندہی کرے ۔خواہ ملزم کتنا بااثر کیوں نہ ہو پولیس کے ہتھے چڑھ جائے گا ۔
734 total views, no views today


