مینگورہ، سیدو شریف پولیس کا سماج دشمن عناصرکی خلاف کاروائی، منشیات اور اسلحہ برامد،ملزمان گرفتار،سماج دشمن عناصر کو برداشت نہیں کیا جائیگا عوام ایسے عناصر کیخلاف پولیس کے ساتھ تعاون کرے، سیدو شریف پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او اعجازخان کا میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو۔سیدو شریف پولیس نے گزشتہ دو دن کے دوران مختلف علاقوں میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے پندرہ لیٹر شراب ،ادھا کلو چرس ،تیس گرام ہیروئن اور دو عدد پستول برامد کر لئے جبکہ ملزمان نعمت اللہ ولد عبداللہ سکنہ سیدو شریف،جمال الدین ولد شجاع الملک سکنہ برکلے،عباس خان ولد فضل ہادی سکنہ شگئی اور رحمانی گل ولد اعتبار گل سکنہ اسلامپور کو گرفتار کر کے ان کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔سیدو پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او اعجاز خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سیدو شریف پر امن علاقہ ہے علاقے میں غلط کام کرنے والے عناصر باز اجائے ورنہ سخت کاروائی ہوگی۔عوام ایسے عناصر کے بیخ کنی کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کرے۔
921 total views, no views today


