سوات، سوات کے علاقے مٹہ میں ڈائناگاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ2افراد زخمی ہوئے ہیں ،پولیس ذرائع کے مطابق مٹہ میں ڈائناگاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار زاہد ولد جان بہادر موقع پر جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ دیگر دو افرادسلیمان ولدسربلند اور بخت نامی شخص زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لئے سول اسپتال مٹہ منتقل کردیا گیا ہے
جہاں پر ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے مٹہ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔
407 total views, no views today
Comments


