سوات,سوات میں درجہ چہارم ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں3روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ لگادیا ،کل10اپریل کوتمام دفاتر سے بائیکاٹ کرکے ریلی نکالنے کا اعلان کردیا،سوات میں درجہ چہارم ملازمین بھی مطالبات منوانے کے لئے میدان میں آگئے ہیں اور ابتدائی طور پر ملازمین نے سیدوشریف روڈ پرکچہری چوک میں بھوک ہڑتالی کمیپ لگادیا ہے جو تین روز تک جاری رہے گا بھوک ہڑتالی کیمپ روزانہ کی بنیادپر صبح نو بجے سے سہ پہرتین بجے تک لگے گا ،کیمپ آل درجہ چہارم ملازمین سوات کے صدر سید خطاب اور نائب صدر اکرام سمیت کابینہ کے اراکین اور ملازمین کی بڑی تعداد شریک ہیں ،
اس موقع پر اپنے خطاب میں صدر سیدخطاب اور دیگر مقررین نے کہاکہ درجہ چہارم ملازمین کے ساتھ نارواسلوک روارکھا جارہا ہے اور ان سے چوبیس چوبیس گھنٹے ڈیوٹی لینے کے باجود نہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جاتا ہے اور نہ ہی انہیں سہولیات دی جارہی ہیں جس کی وجہ سے ملازمین میں بے چینی پائی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ ہمارا یہ بھوک ہڑتالی کیمپ تین روز تک جاری رہے گا اور کل دس اپریل کو ضلع بھر کے ددفاتر سے بائیکاٹ کرکے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی انہوں نے کہا کہ ان کے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں شدید احتجاجی تحریک چلائی جائے گی ۔
421 total views, no views today


