سوات، ڈیوہ فلاحی آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر ناصر علی نے سابق صوبائی وزیرا علیٰ اور قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ سے ملاقات کی اور ان کو ڈیوہ فلاحی آرگنائزیشن کی طرف سے ڈیوہ سوات سپورٹس میلہ 2014کے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرنے کی دعوت دی جوبہ خوشی قبول کرلی گئی ۔ملاقات کے دوران سابق صوبائی وزیر و ممبر صوبائی اسمبلی بخت بیدار خان بھی موجود تھے ،میلہ 25اپریل بروز جمعہ سوات کے مرکزی سٹیڈیم گراسی گراؤنڈ کے مقام پر منعقد کیا جائیگا ،
افتتاحی پروگرام کے انعقاد کے موقع پر آفتاب احمد خان شیر پاؤ کے علاوہ دیگر عمائدین علاقہ شرکت کرینگے ،گزشتہ روز سابق سنیٹر شجاع الملک اورسابق تحصیل ناظم و سماجی شخصیت رفیع الملک کے تعاون سے چیئرمین قومی وطن پارٹی نے میلہ میں شرکت کی یقین دھانی کرائی ہے ،ڈائریکٹر ناصر علی نے سنیٹر شجاع الملک اوررفیع الملک کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے فلاحی پروگراموں میں تعاون کرنا سوات کے عوام کے لئے خوش آئندہ ہیں۔سپورٹس میلہ کا مقصد یہ ہے کہ ہر غریب بے بس اور لاچاروں کی خدمت کریں اور ان کے چہروں پر خوشی لائے۔
515 total views, no views today


