سوات,مینگورہ شہر میں غیر قانونی گاڑیوں اور ٹریفک قوانین پورانہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی جاری ہے، ٹریفک انچارج محمد اکرام خان کے مطابق غیر قانونی گاڑیوں کیخلاف اپریشن میں تیز ی لائی گئی ہے، ایک دن میں 278 گاڑیوں کو چالان کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کے احترام اور ضروری سامان نہ رکھنے والے ڈرائیورز کیخلاف بھی کارروائی کی جائی گی ،
انہوں نے کہا کہ قوانین اور سامان نہ رکھنے پر 13 گاڑیوں کو چالان کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ ڈرائیور ز حضرات بزرگ شہریوں اور معذور افراد نے ادھا کرایہ وصول کریں، جبکہ اپنے گاڑیوں سے کالے پٹیاں ختم کردیں، اسی طرح سیٹوں پر زائد سواریوں ، اور اگ بجھانے کے الات نہ رکھنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، انہوں نے ڈرائیورز کو تنبیہ کیا کہ وہ ان باتوں کا خیال رکھیں کیونکہ جو بھی ڈرائیورز ان احکامات پر عمل درآمد نہیں کریگا ان کو چالان کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر کے بعد یہ اپریشن سوات کے دوسرے بڑے شہروں تک پھیلایا جائے گا۔
442 total views, no views today


