مینگورہ،حکومت مصالحتی کمیٹی ممبران کو تحفظ فراہم کریں ، ہم اللہ کی رضائی خاطر راضی نامے کرتے ہیں ، مرحوم شاہ بخت روان کی وفات پر تاتحہ خوانی ، مصالحتی کمیٹی تھا نہ مینگورہ کا ایک اجلاس زیر صدارت کوارڈینیٹر حاجی رسول خان منعقد ہوا ، جس میں کمیٹی کے ممبران نے کثیر تعدا میں شرکت کی ، اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے حاجی رسول خان نے کہا کہ گزشتہ دنوں نامعلوم افراد کی فائرنگ
سے مصالحتی کمیٹی کا ممبر شاہ بخت روان جاں بحق ہوا ، جس پر پورے کمیٹی کو شدید افسوس ہوا ، انہوں نے کہا کہ آخر ہمارا گناہ کیا ہے ، ہم اللہ تعالیٰ کی رضائی کی خاطر صلح کرواکر فریقین کے سالوں سال کے تنازعات حل کرتے ہیں اور مقامی پولیس تھانوں کی سطح پر رونما ہونے والے واقعات کی بھی فی الفور حل کرتے ہیں تاکہ عوام کو کچہریوں اور تھانوں سے نجات مل سکیں ، اجلاس میں کہا گیا کہ مصالحتی کمیٹیوں کے ممبران کی سکیورٹی کیلئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ، ڈی سی سوات اور ڈی پی او سوات سے رابطے کئے لیکن تاحال مصالحتی کمیٹی ممبران کو سکیورٹی فراہم نہیں کی ، اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ مصالحتی کمیٹی کے ممبران کو تحفظ فراہم کیا جائے اور سوات امن و امان کے قیام کیلئے حکومت اپنا کردار ادا کریں ۔
411 total views, no views today


