محکمہ تعلیم سوات کے ڈی ای او محمد آمین اور اے ایس ڈی او مٹہ احسان اللہ خان نے کہا ہے کہ سوات میں تعلیم کا معیار بلند کرنا ہوگا ، والدین بہتر مستقبل کے لئے آج ہی اپنے بچوں کو اسکول میں داخل کرائیں ، والدین اور اساتذہ قوم کی بہتر مستقبل کے لئے طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی توجہ دیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ پرائمری اسکول شیر پلم میں داخلہ مہم بارے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم سوات کے آفیسران سوات کے طلباء کے بہتر مستقبل کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں کیونکہ تعلیم ہی کے ذریعے اقوام ترقی کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوات کے سرکاری اسکولوں کو بہتر سہولیات فراہم کیا جارہاہے ۔ تقریب سے ضلعی کونسلر حبیب اللہ خان ، اے ایس ڈی او حسین احمد ،محمد گل اور ایس ڈی او سعید مختیار نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر اسکول کے طلباء،والدین اور علاقے کے عوام بھی شریک تھے ۔ محکمہ تعلیم سوات کے ڈی ای او محمد آمین اور اے ایس ڈی او مٹہ احسان اللہ خان اور دیگر افیسران نے عوام کے ساتھ مل کر داخلہ مہم بارے واک کا اہتمام بھی کیا گیا ۔
1,410 total views, 4 views today