تحصیل کبل کے علاقے کوزہ بانڈئی ، برہ بانڈئی اور نینگولئی سمیت ملحقہ علاقوں کو سوئی گیس کے سہولت سے محروم رکھنا عوام کے ساتھ سراسر ظلم اور نا انصافی ہے ،ہر وقت میں ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسی سلوک کیا جارہا ہے ، کیا ہم تحصیل کبل کا حصہ نہیں ہے ؟ بجلی ہو ں یا سوئی گیس جو بھی ترقیاتی کام ہوں ہمیں سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے ،حکومتی حکام فوری طور پر نوٹس لیں ۔ ان خیالات کا اظہار تحصیل کبل کے علاقوں کوزہ بانڈئی ،برہ بانڈئی ،نینگولی اور ملحقہ علاقوں کے عوام نے روزنامہ چاند کو اپنا فریاد کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سوات کے تحصیل کبل میں سوئی گیس کے منصوبے پر کام جاری ہے اور پائپوں کو بھی بچھائے گئے ہیں مگر حکومتی حکام کے من پسند علاقوں کو سوئی گیس کی فراہمی سے تحصیل کبل کے دوسرے علاقوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحصیل کبل کے اہم علاقوں کوزہ بانڈئی ،برہ بانڈئی اور نینگولئی کو سوئی گیس کے منصوبے نظر انداز کرنا علاقے کے عوام کے ساتھ سراسر ظلم اور زیادتی ہے ۔ عوام نے کہا کہ یہ علاقے بھی تحصیل کبل کے علاقے ہیں مگر ہر دور میں ان علاقوں کو نظر انداز کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے حکومتی حکام سے فوری طور پر سوئی گیس منصوبے شروع کرنے کا مطالبہ کردیا ہے ۔
1,516 total views, no views today



