سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام ۔ 26ستمبر 2017ء ) ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوامنظور حسین کا سیکرٹری ٹرانسپورٹاوٹز عملہ کیساتھ مینگورہ شہر کے مختلف اڈوں پر چھاپے،موصوف نے شہر میں پائے گئے غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے سیل کردیئے جبکہ دیگر اڈوں کو احکامات جاری کردیئے کہ قانونی لحاظ سے اڈوں کو پورا کیا جائے ، جن اڈوں میں واش رومز ، فیمل ویٹنگ رومز اور کارپارکنگ کی سہولت نہ ہو انہیں سیل کردیا جائیگا ، انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی اڈے چلانے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے اس کے کیساتھ وٹز عملہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ دھواں چھوڑنے والے گاڑیوں کیخلاف کاروائی کریں ، انہوں نے کہا کہ آواز دینے والے گاڑیاں بھی سڑک پر چلانا غیر قانونی ہے وٹز اس کیخلات بھی آپریشن جلد شروع کردیگا ۔
1,586 total views, no views today



