سوات ، سوات سنیما میں زور دار دو بم دھماکے ، افواہیں سر گرم ، خوف وہراس ، فائربریگیڈ کی اوازیں ، سوات میں جی ٹی روڈ پر واقع سوا ت سنیما میں گاڑی میں لگی سی این جی ٹینکی زور دار دھماکہ کی وجہ سے پھٹ گئی ، دھماکہ کی اواز اتنی شدید تھی کہ میلوں دور تک سنائی دی اور لوگ ایک دوسرے کو فون کرنے لگے کہ سوات سنیما میں دھماکے ہوگئے ،
یہ افواہ منٹوں میں پورے ضلع سوات سمیت خیبر پختونخوا میں پھیل گئی اور ہر طرف سے ایس ایم ایس کی یلغار شروع ہوگئی، سوات میں اس افواہ کو حقیت کا روپ دھارنے میں فائربریگیڈ کی گاڑیوں نے کافی مدد کی ، فائربریگیڈ کی گاڑیوں کی اوازین دور دور تک مسلسل سنائی دیتی رہے جس نے افواہوں کو حقیقت کے قریب کردیا، لیکن در حقیقت اواز دھماکہ کی نہیں بلکہ سی این جی سٹیشن کی پھٹنے کی تھی، جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت شو ختم ہونے میں صرف پانچ منٹ باقی تھے،
701 total views, no views today


