سوات(میاں سید علی سے)تحصیل چارباغ میں دوسری مرتبہ تجاوزات کیخلاف اپریشن شروع کردیا گیا، بھاری مشینری کے ذریعے مسماری کا عمل شروع ہوگیا ، ہمارے نمائندے کے مطابق تحصیل چارباغ کے بازار میں صبح سویرے ہی سے بھاری مشینری موجود تھے، جس نے صبح اٹھ بجے کے قریب تجاوزات کیخلاف اپریشن شروع کردیا، اور مختلف جگہوں کو بھاری مشینری کے ذریعے گرایا اس موقع پر چارباغ بازار کے صدر نے دوبارہ تجاوزات کیخلاف اپریشن پر سخت ردعمل کااظہارکرتے ہوئے سوات نیوز کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل اب دوبارہ قابل قبول نہیں ہے، اس کی سختی سے مزاحمت کی جائے گی ۔
1,306 total views, no views today
Comments



