راولپنڈی() ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے جب کہ کرم ایجنسی میں کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا اس حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کرم ایجنسی میں کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا اور نہ ہی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی ہوئی ہے جب کہ حملے کے حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔
ترجمان کے مطابق افغانستان میں افغان فورسزکی جانب سے پاکستان کی سرحد پر واقع کرم ایجنسی سے متصل افغان علاقوں خوست اور پکتیا میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں افغان علاقوں میں کئی فضائی حملے کیے گئے جس میں افغانستان کے ان علاقوں میں دہشت گردوں کے بھاری نقصانات کی اطلاعات ہیں۔
1,736 total views, no views today



