بریکوٹ(سوات نیوز ڈاٹ کام ) ڈپو چیک پوسٹ پر پولیس نے دو کلو اعلیٰ کوالٹی چرس سوات کو سمکل کرتے ہوئے پکڑلئے۔ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف رپورٹ درج کردے دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل سید زمان شاہ کے خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ غالیگے رحیم خان نے ڈپو کے مقام پر ناکہ بندی کردی۔ناکہ بندی کے دوران پشاور سے آنے والی موٹر کارنمبر LEA252جسے ڈرائیور ابراہیم جو کہ افغانی ہے چلا رہاتھا سے دوران تلاشی سٹپنی ٹائر سے دو کلو اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد ہوئی۔پولیس نے ڈرائیور ابراہیم اور گاڑی میں بیٹھے دو ساتھی مشال اور نادر کے خلاف رپورٹ درج کردے دی گئی ۔
1,484 total views, no views today
Comments



