سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)بحریہ دستر خوان کے لئے چیئرمین فضل حکیم خان نے سنٹر ہسپتال میں بلڈنگ چیف ایگزیکٹیو ڈا کٹر تاج محمد خان کے حوالے کردی ، گزشتہ روز سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر تاج محمد خان پی ڈی اے کے پریزیڈنٹ ڈاکٹر عبدالواسع ، چیئرمین پریس کلب شہزاد عالم اوروائس چیئر مین فضل رحیم خان نے چیئر مین ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان سے ملاقات کی ، اس موقع پر انہوں نے کی سیدو ہسپتال میں بحریہ ٹاؤن کے دستر خوان کے حوالے سے بریفنگ دی ، اور کہا کہ سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں بحریہ ٹاؤن دسترخوان میں یومیہ دس ہزار مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کو مفت کھانا فراہم کیا جائیگا ، اس موقع پرچیئرمین ڈیڈک کمیٹی فضل حکیم خان نے کہا کہ یہ خدمت خلق کا کام ہیں اور اس میں جتنا بھی ہوسکے ہم ہر ممکن تعاون کریں گے ، اس موقع پر ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان نے سنٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور بحریہ ٹاؤن کے دسترخوان کیلئے سنٹرل ہسپتال میں بلڈنگ چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر تاج محمد خان کے حوالے کردیا ،جس پر چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر تاج محمد خان اور پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم نے چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان کا شکریہ ادا کیا ۔
1,236 total views, no views today



