سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال میں بحریہ دستر خوان کا افتتاح ہوگیا ، عوام میں خوشی ، بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کی جانب سے سوات میں اعلان کردہ بحریہ دسترخوان کا افتتاح کردیا گیا اور سنٹرل ہسپتال میں عمارت کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا ، افتتاح مریض کے ہاتھوں کیا گیا ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انچارج بحریہ ٹاؤن و چیف ایگزیکٹیو جنرل ریٹائرڈ سجاد علی خان ، چیئرمین ڈیڈک کمیٹی فضل حکیم خان ، چیف ایگزیکٹیو و پرنسپل سیدو میڈیکل کالج ڈاکٹر تاج محمد خان اور ڈاکٹر عبدالواسع نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ دسترخوان کا مقصد صرف اور صرف غریب اور نادار مریضوں اور ان کے ساتھ آنے والے تیمار داروں کی خدمت کرنا ہے اور انہیں ہسپتال میں دو وقت کا کھانا فراہم کرنا ہے ، اس دستر خوان پر یومیہ دس ہزار لوگ مفت کھانوں سے مستفید ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ بلڈنگ کی تزئن و ارائش کی تکمیل کے بعد باقاعدہ طور پر اسی سے کھانے کی فراہمی شروع ہوگی جبکہ مردوں اور خواتین کے لئے الگ الگ انتظام ہوگا ، اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ نے سوات کے عوام کی جانب سے بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ، اس موقع پر بحریہ ٹاؤن کے ہدایت اور تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان بھی موجود تھے ۔
1,870 total views, 2 views today