بونیر(ابو ریحان سے)سرکاری و پرائیویٹ سکو لز سپورٹس فیسٹیول شروع،سکولوں کے پرنسپلز ، ہیڈماسٹرز،ڈی ای پیز اور پی ای ٹیز کے مابین رسہ کشی مقابلہ کرکے باقاعدہ آغاز کردیاگیا، طلباء تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کھود پر بھی اپنی توجہ مرکوز رکھیں ،سپورٹس مقابلوں کا انعقادقومی ٹیموں کیلئے ٹیلنٹ پیدا کرنے کا اہم ذریعہ ہے ،ضلع بھرکے تمام پرائیویٹ اور سرکاری ہائی و ہائیر سکنڈری سکولوں کا مشترکہ ٹورنامنٹ خوش آئند ہے،ہرمنظم طریقے سے سپورٹس میلہ منعقد کرنے پر جنرل سیکرٹری ٹورنامنٹ پرنسپل گل رحمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ نائب ناظم اعلیٰ یوسف علی خان ، ڈی ای اوبخت زادہ خان اور پرنسپل گل رحمان کا افتتاحی تقریب سے خطاب ۔تفصیلات کے مطابق ضلع بونیر کے تمام سرکاری و پرائیویٹ ہائی و ہائیر سیکنڈری سکولوں کے درمیان سال2017کے سپورٹس فیسٹیول کا با قاعدہ آغاز کردیا گیااس حوالے سے سنٹینل ماڈل ہائی سکول ڈگر میں افتتاحی تقریب منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی ضلعی نائب ناظم اعلیٰ یوسف علی خان تھے ،اس موقع پر ضلع نائب ناظم یوسف علی خان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بخت زادہ خان ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر افتخارالغنی ،سیکرٹری ٹورنامنٹ پرنسپل گل رحمان خان ، پرنسپل لیاقت حسین باچا اور دیگر نے خطاب کیا اور کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ہرسال منظم طریقے سے سکولوں کے طلباء کیلئے سپورٹس میلہ کے انعقاد پر سیکرٹری ٹورنامنٹ پرنسپل گل رحمان کو خراج تحسین پیش کیاگیا ، تقریب کے بعد،ضلع نائب ناظم ،ڈی ای او ،اور ڈی ڈی او نے کبوتر اڑھاکر سپورٹس میلے کا آغاز کردیا اور افتتاحی رسہ کشی میچ سکولوں کے پرنسپلز، ہیڈماسٹر ز، ڈی ای پیز اور پی ای ٹیز کے درمیان کھیلا گیا افتتاحی میچ دیکھنے کیلئے تمام سکولوں کے پرنسپلز،ہیڈماسٹرز،انچارجز،پی ای ٹیز اور دیگر اساتذہ اور بچے کثیر تعداد میں موجود تھے ، ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نائب ناظم اعلیٰ یوسف علی خان،بخت زادہ خان ،افتخارلغنی ،پرنسپل گل رحمان نے کہاکہ ضلع بھر کے تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے درمیان مشترکہ سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد انتہائی خوش آئند بات ہے ،اساتذہ بچوں کے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کھود کیلئے بھی خوب تیاری کریں اور ایک دوسرے کے مابین دوستانہ ماحول میں مقابلے کریں انہوں نے کہاکہ کھیل ہی سے مختلف سکولوں کے طلباء میں تعلق،دوستی اور برادرانہ برتاؤ کا حوصلہ بڑھ جائیگا ،انہوں نے کہاکہ کھیل کا مقصد ہی طلباء کو ہر سطح پر مقابلوں کیلئے تیارکرنا ہے ،اور ان کی ذہنی پرورش کے ساتھ ساتھ جسمانی پرورش کرناہے ،
1,710 total views, 2 views today