خوازہ خیلہ (ناصر علی سے)واپڈا میں بھرتی پر پابندی ختم کرکے سٹاف کی کمی جلد از جلد پوری کی جائے، واپڈا دفاتر کو تالے عوام کو مشکلات کا سامنا
جان بوجھ کر واپڈا کے محکمہ کے کارکردگی کو غیر فعال بنانے میں مصروف سازشی عناصر کو بے نقاب کیا جائے ،سٹاف کی کمی عوام کے مسائل کے حل میں روکاوٹ اور واپڈا کی بد نامی کا سبب بن رہا ہے ، چیئر مین ہائیڈرولیبریونین سوات II ڈویژن ظفر نواب خان تفصیلات کے مطابق خوازہ خیلہ واپڈا سب ڈویژن کے ملازمین نے احتجاجی سلسلہ شروع کرتے ہوئے دفاتر کو تالے لگادیئے ، اور واپڈا کے دفتر کے سامنے کثیر تعداد میں ملازمینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاجی مظاہرہ سے چیئر مین ظفر نواب ، عنا یت الرحمٰن ، اکبر شاہ حبیب اللہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کئی عرصہ سے واپڈا کے بھرتیوں پر پابندی لگا رکھی ہے ، جس سے واپڈا کے صارفین اور ملازمین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ صارفین کے مسائل بجلی مرمت اپریشن ، یا میٹر ریڈنگ کے درپیش مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ، جبکہ ملازمین کے کمی کے وجہ سے وقت پر کام مکمل نہیں ہوتا ، اسطرح ملازمین سے بھی زیادہ کام لیا جار ہا ہے ، جس سے حادثات میں اضافہ ہوچکا ہے ، کیونکہ بجلی حساس کام کرنے کے دوران ملازموں سے زیادہ کام لینے کے وجہ سے کئی طرح کے حادثات پیش آسکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ واپڈا سے جس حساب سے ملازمین ریٹارئرڈ ہورہے ہیں اس حساب سے بھرتی کی بھی ضرورت ہوتی ہے ، اور ملک میں تعلیم یافتہ ، ہنر مند نوجوان بے روزگار بیٹھے ہیں ، جبکہ حکومت کے طرف سے واپڈا میں بھرتی کے لئے کسی قسم کی ٹھوس اقدامات نظر نہیں آرہے ہیں ، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واپڈا میں نئی بھرتیوں کا سلسلہ فوری طور پر شروع کیا جائے جس میں ملازمین کے بچوں کے کوٹہ پر بھی ملازمین کے بچوں کو بھرتی کیا جائے ،اور بھرتی کے وقت اوٹ ڈسٹرکٹ لوگوں کو بھرتی کے بجائے علاقے کے لوگوں کو بھرتی کیا جائے ، تاکہ وہ مستقل طور پر علاقے اور ادارے کیلئے خدمات سرانجام دے سکے ، کیونکہ اوٹ ڈسٹرکٹ کے بھرتی کئے ہوئے لوگ بھرتی ہونے کے بعد چند مہینے ڈیوٹی کرکے اپنا اثر رسوخ استعمال کرکے اپنا تبادلہ کرکے پوسٹ کو خالی چھوڑدیتے ہیں ، انہوں نے واضح کیا کہ اگرحکومت نے ہمارے مطالبات پر غور نہیں کیا تو اس وقت تک تالہ بند احتجاج جاری رہے گا۔
1,286 total views, no views today



