سوات، سوات کی تحصیل بحرین کے اسسٹنٹ کمشنر عارف خان یوسفزئی کی مصالحت سے وادی کالام میں مسجدکی امامت پر فریقین کے مابین تین سال کا معاملہ حل کردیا گیا ،اسسٹنٹ بحرین نے فریقین کی باہمی رضامندی سے مولانا عبدالسلام کو مسجد کا پیش امام مقررکردیا ،وادی کالام میں مسجد کے پیش امام کی تقرری پر دیوبندی اور بریلوی مسلک کے درمیان گذشتہ تین سالوں سے مسئلہ چلا آرہاتھا
اور اس دوران کئی جرگے بھی ناکام ہوگئے تھے تاہم اسسٹنٹ کمشنر بحرین عارف خان یوسفزئی نے گذشتہ روز عمائدین علاقہ اور فریقین کے نمائندوں کا جرگہ اپنے دفتر بحرین میں بلالیااور عمائدین کی موجودگی میں فریقین کی باہمی رضامندی سے مولانا عبدالسلام کو وادی کالام کی مسجد کا پیش امام مقررکردیا گیا جس پر فریقین نے اتفاق کا اظہار کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بحرین عارف خان یوسفزئی نے اپنے خطاب میں کہاکہ مسجد خداکا گھر ہے اور فریقین کی تلخی کی وجہ سے اس میں عبادت کرنا مشکل ہوگئی تھی انتظامیہ کسی صورت مسجد کو بند کرنا نہیں چاہتی اس لئے آج اس جرگے کا انعقاد کرکے فریقین کو بلالیا گیا ہے تاکہ خانہ خدامیں باہمی اتفاق سے عبادت کی جاسکے ،جس پر جرگہ نے اسسٹنٹ کمشنر بحرین کا شکریہ اداکیا اور انہیں ہرقسم کے تعاون کا یقین دلایا ۔
448 total views, no views today


