مٹہ (سوات نیوزڈاٹ کام)مٹہ عوامی خدمت گار گروپ نے قومی وطن پارٹی میں ضم ہونے اور تمام کارکنان نے شمولیت کا اعلان کیا قومی وطن پارٹی اس وقت پختون قوم کی حقوق حاصل کرنے اور پختون قوم کو بحرانوں سے نکال کر اس خطے میں پائیدار امن لانے کیلئے واحد جماعت ہے پختوں قوم متحد ہوکر قومی وطن پارٹی میں شامل ہوجائے قومی وطن پارٹی مٹہ کے چیرمین نصراللہ خان اور عمران سواتی کا مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی خدمت گار گروپ کے چیر مین عمران سواتی نے اپنے ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت اور عوامی خدمت گار گروپ کو قومی وطن پارٹی میں ضم کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا اس موقع پر عمران سواتی نے کہا کہ بہت سوچ بیچار کی بعد انہوں نے قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ قومی وطن پارٹی اور افتاب احمد خان شیر پاو میں وہ تما صلاحیتیں موجود ہے جو اس وقت پختون قوم کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کیلئے ضروری ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی مٹہ کے چیرمین نصر اللہ خان نے کہا کہ عمران سواتی کا قومی وطن پارٹی میں شامل ہونا اس بات منہ بولتا ثبوت ہے کہ اس وقت قومی وطن پارٹی عوام میں ایک مقبول اور پختون قوم کی حقوق کی ترجمان جماعت بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ پختون قوم کو اپنے حقوق اور اس خطے میں پائیدار امن کیلئے قومی وطن پارٹی میں شامل ہونے اور افتاب احمد خان شیرپاو کیساتھ کھڑے ہونا ہونگے انہوں نے کہا کہ ذمہ دار احکام کٹ گاڑیوں کی رجسٹریشن میں سزا غریب لوگوں کی بجائے ان لوگوں کو دیں جن لوگوں نے یہ گاڑی یہاں تک پہنچادی ہے یا پہنچارہے ہیں انہوں نے کہاکہ ذمہ دار احکام ان کٹ گاڑوں کو ارجسٹریشن دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جن کی انجن اور چیسس نمبر ٹھیک ہو انہوں نے کہا کٹ گاڑیوں کی خلاف اپریشن کی وجہ سے ضلع سوات میں اگر ایک طرف بے روز گاری بڑھنے کا خدشہ ہے تو دوسری طرف ضلع سوات کی غریب عوام ایک اور مصیبت میں مبتلا ہونے والے ہیں کیونکہ اس وقت ضلع سوات میں ان کٹ گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جس پر خاص کر غریب عوام اپنے خاندان اور بچوں کیلئے محنت مزدوری کرتے ہیں پریس کانفرنس کے اخر میں عمران سواتی کو قوومی وطن پارٹی کے ٹوپی پہنا کر مبارکباد دی گئی اس موقع پر امجد علی سورج محمد اسرار خان اور پارٹی کے دیگر قائدین بھی موجود تھے
1,903 total views, 2 views today