سوات، سوات کی تاجر برادری نے بجلی کی بدترین اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے شٹرڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی دیدی ، سوات ٹریڈر فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے سوات میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کو معاشی قتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے واضح احکامات کے باوجود کہ جس علاقے سے بجلی بلوں کی ادائیگی سو فیصد ہو وہاں بجلی لوڈشیڈنگ میں
صارفین کو ریلیف دیاجائے گا ، سوات میں ادائیگی سو فیصد ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ میں ریلیف دینا درکنار بجلی مکمل طورپر غائب کردی گئی ، میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے بازار کے صدر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اب ہمارا پیمانہ صبر لبریز ہوچکا ہے ، ہم مزید لوڈشیڈنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے ، احتجاجی تحریک چلانا بھی آتا ہے اور یہ بھی جانتے ہیں کہ جب گھی سیدھے انگلی سے نہیں نکلتی توپھر انگلی ٹیڑھا کرنا جانتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ عابد شیر علی نے جو اعلان کیا تھا اب ان کا اعلان سوات پر لاگو ہوتا ہے ، سوات میں کوئی بجلی چور یا نادھندہ نہیں ہے سوات کے عوام نے اس وقت کا بل بھی ادا کیا جب وہ سوات میں نہیں تھے اور بجلی بھی استعمال نہیں کی تھی ، لیکن حکمران ہماری شرافت اورحب الوطنی کا غلط مطلب لے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ بلوں کے بروقت اور سو فیصد ادائیگی کے صلے میں طویل ترین بریک ڈاؤن اور ناروا لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے ، انہوں نے کہاکہ ہم انتہائی پر امن لوگ ہیں اور پر امن طریقے سے اپنا مسئلہ حل کرنے پر ترجیح دیتے ہیں لیکن اگر واپڈا والے شرافت کی زبان نہیں سمجھتے تو پھر ان کا قبلہ درست کرنا بھی جانتے ہیں ، انہوں نے خبردار کیا کہ سوات میں بجلی کی جاری ظالمانہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ اگر فوری طورپر بند نہ کیاگیاتو ہم ایسااحتجاج کریں گے جو ماضی کے تمام ریکارڈ تو ڑ ڈالیں گے اس سے قبل کہ سوات میں شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہوکر لوگ سڑکوں پر نکل آئے حکمرانوں اور واپڈا حکام کو ہوش کے ناخن لیناچاہئے اور ظلم وبربریت کاسلسلہ بند کرناچاہئے ۔
413 total views, no views today


