سوات، آل سوات سکریپ یونین کے عہدیداروں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پولیس کو انہیں بے جا تنگ نہ کرنے کی ہدایت جاری کرے ،اس حوالے انعام ،جہانزیب اوریونین کے دیگر عہدیداروں نے گذشتہ روز سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے حکام نے سکریپ گاڑیوں کے کاروبار پر پابندی عائد کی تھی تاہم بعدازاں اس پابندی کو اٹھایا گیا مگر اس کے باوجود بھی پولیس سکریپ گاڑی مالکان،کاریگروں اورچوکیداروں کو مختلف طریقوں سے تنگ کررہی ہے،
انہوں نے کہاکہ دودن قبل بنڑ مینگورہ پولیس اسٹیشن کے اسلم اورسیدرحمان نامی اہلکاروں نے ہماری دکانوں اورورکشاپوں کی دیواریں پھلانگ کر وہاں پر موجود چوکیداروں اور کاریگروں کو بدترین تشددکا نشانہ بنا یا جبکہ اب بھی پولیس ہاتھ دھو کر ان کے پیچھے پڑی ہوئی ہیں،انہوں نے کہاکہ سکریپ گاڑیوں کا کاروبار جائز اورقانونی ہے جویہاں کے ہزاروں لوگوں کا واحدذریعہ معاش ہے ،انہوں نے کہاکہ سکریپ گاڑیوں کو ملاکنڈڈویژن پہنچاتے ہوئے وہ ان پر اسلام آباد میں باقاعدہ ڈیوٹی اداکرتے ہیں جس کی تمام تر دستاویزات ان کے پاس موجود ہیں مگر یہاں آکر مقامی پولیس انہیں بے جا تنگ کررہی ہے جس سے ہماراکاروبار بر ی طرح متاثر ہورہا ہے اورمالی نقصان کا بھی سبب بن رہا ہے ،انہوں نے کہاکہ سکریپ گاڑیوں کے کاروبار پر سے پابندی ہٹانے پر انتظامیہ کے مشکور ہیں تاہم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پولیس کو ہدایت جاری کریں کہ وہ سکریپ گاڑی مالکان ،کاریگروں اورچوکیداروں کوبے جاتنگ کرنے کا سلسلہ بند کریں تاکہ ہم اپنا کاروبار جاری رکھ کر دووقت کی روٹی کماسکیں،اس موقع پر میاں فضل سبحان،عمران اوریونین کے دیگر عہدیداروممبران بھی موجود تھے۔
367 total views, no views today


