کبل(تحصیل رپورٹر) تحصیل کبل پرائمری سکولز ٹیچرز کا ASDEOسرکل کبل حسین احمد کے تبدیلی کے خلاف زبر دست احتجاجی مظاہرہ،حکام بالا سے تبادلہ منسوخ کرنے کا پر زور مطالبہ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سرکل کبل سے تعلق رکھنے والے پرائمری سکولوں کے اساتذہ نے اے ایس ڈی ای او حسین احمد کے تبادلہ کے خلاف کبل میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جس پر حسین احمد کا تبادلہ منسوخ کرو جیسے نعرے درج تھے مظاہرین نے کہا کہ اے ایس ڈی ای او سرکل کبل حسین احمد ایک دیانتدار،فرض شناس ،محنتی اور ہر دلعزیز شخصیت ہیں جس کے تعیناتی کے بعد سرکل کبل میں اساتذہ کی مسائل و مشکلات کافی حد تک ختم ہوچکے ہیں کیونکہ موصوف کے دن رات محنت اور اساتذہ کے ساتھ ہمدردانہ رویہ نے جملہ ٹیچرز کے دل جیت لئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ سرکل کبل کے سکولو ں میں تعلیم و تعلم کا سلسلہ خوش اسلوبی سے جاری تھا لیکن سیاسی مداخلت کی وجہ سے حسین احمد کا تبادلہ کرکے اساتذہ میں بے چینی پیدا کردی گئی ہے لہذا اس تبادلہ کو فوری طور پر منسوخ کرکے حسین احمد کو اپنے پوسٹ پر بحال کیا جائے بصورت دیگر احتجاجوں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع کردینگے۔
2,312 total views, no views today



