کالام ( عزیز کالامی سے )بھاری برف باری کے باوجود بدھ کے روز ڈپٹی کمشنرسوات عامر آفاق نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد طاہراور اے سی بحرین مجیب الرحمن کے ہمراہ جامع مسجد بنڑ کلے کالام میں کھلی کچہری منعقد کی۔کھلی کچہری میں معززین علاقہ اور عوام الناس نے شرکت کی۔معززین و مشران نے علاقے میں تعلیم ،صحت،جنگلات،زراعت اور دیگر محکموں سے متعلق مسائل اور مطالبات ڈپٹی کمشنر سوات کے سامنے پیش کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے معززین و مشران علاقہ کے مسائل غور سے سنے اور یقین دلایا اس دور افتادہ اور دشوارعلاقہ کے مسائل فوری اور ترجیحی بنیادو پر حل کئے جائیں گے کیونکہ عوام کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایک ارب تیس کروڑ روپے کے کالام بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کی تکمیل پر کالام اور ملحقہ علاقوں کے عوام کی زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔معززین اور عوام الناس نے کالام کی تاریخ میں پہلی بار اور سخت موسم میں کھلی کچہری کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر اور انتظامیہ کا بھر پور شکریہ ادا کیا۔
1,513 total views, no views today



