مینگورہ ، مینگورہ شہرکے شہری گزشتہ کئی دنوں سے پانی کی شدیدقلت سے مشکلات سے دوچارہیں خصوصاًرنگ محلہ،ڈاکخانہ روڈ میں پانی کاایک قطرہ تک نہیں ہے۔ شہریوں کاکہناہے کہ پانی بنیادی سہولت کی فراہمی کوئی محکمہ قبول ہی نہیں کرتااور جو ذمہ دارہیں وہ ذمہ داری نبھاتے نہیں۔ باربار شکایات سمیت احتجاج بھی کئے لیکن پانی دستیاب نہیں ہے
شہریوں نے ممبران اسمبلی کو بھی تنقیدکانشانہ بنایا پراناڈاکخانہ کے مکینوں نے کہاکہ دس دن ہوگئے پانی کاایک قطرہ نہیںآیاشام کو دریائے سوات سے ڈرموں میں پانی بھر کر گاڑیوں میں لاتے ہیں پانی مسئلہ کے حوالے سے ٹی ایم اے سے بھی بات ہوئی توان کاکہناتھا کہ ایمرجنسی بنیادوں پر پانی فراہم کررہے ہیں لیکن شہریوں کی فریاد سن کر دال میں کچھ کالا نظرآرہاہے لہٰذاضلعی انتظامیہ سمیت حکمران بنیادی ضرورت پانی کی فراہمی یقینی بنائیں اور فرائض احسن طریقے سے نہ نبھانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کریں۔ رپورٹ عصمت علی اخون
379 total views, no views today


