سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) خیبر پختونخوا ٹیچنگ فیکلٹی کی ہیلتھ پروفیشنل الاونس بڑھانے کے لئے ڈیڈلائن ، سیدو میڈیکل کالج اور گجو خان میڈیکل کالج سے ناروا سلوک کیا جارہا ہے ، جس کی ہم مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر وعدے کے مطابق ایچ پی اے ہیلتھ پروفیشنل الاونس بڑھانے اور منظوری کیلئے دور رس اقدامات کریں ، ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر گلشن حسین فاروقی ، ڈاکٹر عبدالواسع ، ڈاکٹر عمران الدین خٹک ، ڈاکٹر عنایت اللہ ، ؑ ڈاکٹر یاسر ، ڈاکڑ ارشد اقبال ، ڈاکٹر اعزاز الرحمن اور دیگر نے جنرل باڈی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، مقررین نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے چار مہینے کئے گئے وعدے کو دہرایا گیا جس میں وزیر اعلیٰ نے سیدو میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کے وفد سے ملاقات میں ایچ پی اے بڑھانے کا وعدہ کیا تھا جس پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوسکا ، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں صر ف دو میڈیکل کالج جس میں سید و میڈیکل کالج اور گجو خان میڈیکل کالج کے ساتھ یہ ناروا سلوک کیا جارہا ہے ، ہم حکومت کو ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن دیتے ہیں کہ ہمارا مسئلہ افہام و تفہیم کے ساتھ حل کیا جائے ور نہ معیاد ختم ہونے کے بعد ہم بنی گالہ تک احتجاجی مارچ کریں گے ، اجلاس میں متفقہ طور ایک کمیٹی تشکیل دیدی گئی جو کہ ڈاکٹر عمران الدین خٹک ، ڈاکٹر عبدالواسع ، ڈاکٹر عنایت اللہ اور ڈاکٹر یاسر پر مشتمل ہیں جو کہ گجو میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں سے کوارڈی نیشن رکھیں گے اور متفقہ لائحہ عمل طے کریں گے ، انہوں نے کہا کہ اگر ڈاکٹر ز معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں تو حکومت کو بھی اس سلسلے مین ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیئے ۔
1,376 total views, 2 views today