سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)سوات میں لیویز بھرتی شروع ، پہلے مرحلے میں تحصیل بابوزئی کے جوانوں سے فزیکلی ٹیسٹ لی جارہی ہے، جس میں سینکڑوں نوجوانو ں نے حصہ لیا ، فزیکلی ٹیسٹ گراسی گراؤنڈ میں لی جارہی ہے جبکہ یہ سلسلہ جاری رہیگا ، ان خیالات کا اظہار اے سی بابوزئی شہاب محمد خان نے گراسی گراؤنڈ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگور کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے ہدایت کی ہے کہ ہر ٹیسٹ میرٹ پر ہونی چاہیئے کسی کے ساتھ زیادتی یا انصافی ہر گز قابل قبول نہیں ہوگی ، انہوں نے کہا کہ لیویز کے بھرتی کا یہ پہلا مرحلہ تحصیل بابوزئی جو کہ گراسی گراؤنڈ ہورہی ہے جس کے بعد سوات کے مختلف تحصیلوں کے سطح پر جوانوں کا ٹیسٹ لیا جائیگا ، ہماری کوشش ہے کہ ان نوجواں کا سلیکشن ہو جو اس فیلڈ میں آگے چل سکتے ہوں ، اس موقع پر اے سی مٹہ جان محمد خان ، اے سی چارباغ سہیل خان ، اے اے سی محمد حامد ، اے اے سی میر علی شاہ اورلیویز کے میجر بخت جہان بھی موجود تھے ۔
2,100 total views, 2 views today