سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق نے دور دراز کے پہاڑی علاقوں کے باشندوں کے مسائل سننے اور ان کو حل کرنے کیلئے جامع مسجد لالکو میں کھلی کچہری منعقد کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات محمد طاہر اور اسسٹنٹ کمشنر مٹہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔تحصیل مٹہ کے یونین کونسل سخرہ کے قریبی دیہات گھڑئی ، کوز لالکو ، اور بر لالکو کے باشندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔لوگوں نے ڈی سی سوات کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جو زیادہ تر جنگلات ، صحت ، تعلیم اور دیگر محکموں سے متعلق تھے۔ڈی سی سوات نے لوگوں کے مسائل غور سے سنے اور جائز شکایات پر متعلقہ محکموں کے سربراہوں کو احکامات جاری کئے۔ یاد رہے کہ اس طرح کے کھلی کچہریاں ضلع کے کونے کونے میں منعقد ہونگی۔اسلئے عوامُ الناس سے التماس ہے کہ وہ کھلی کچہری میں شامل ہو کر اپنے دیرینہ مسائل ڈپٹی کمشنر تک پہنچائیں۔
1,598 total views, 2 views today