سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام ) کراچی شہر کی طرح چیف جسٹس آف پاکستان سیدو شریف دارالخلافہ سمیت اور مینگورہ شہر کے نو یونین کونسلوں میں سوئی گیس کی بدترین اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ اور لو پریشر کا نوٹس لے ، ان خیالات کا اظہار پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اور تحصیل کوممبر سیدو شریف ڈاکٹر خالد محمود خالد گوجر نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آ ف پاکستان ثاقب نثار کراچی شہر میں صاف پانی کی سپلائی کا سو موٹو ایکشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کی طرح مینگورہ بھی پاکستان کا حصہ ہے ، یہاں کافی عرصہ سے سردیاں شروع ہوتے ہی سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور لو پریشر کا مسئلہ پیش آتا ہے جس کی وجہ سے عوام کو منتخب مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، آخر میں ڈاکٹر خالد محمود خالد گوجر نے کہا کہ مقامی عدالتوں کا عوام کے حق میں پوری گیس سپلائی کرنے کے فیصلہ کرنے کے باوجود بھی عوام کو سوئی گیس جیسی بڑی نعمت سے محروم رکھا جا تا ہے ، اس سلسلے میں آج سپریم کورٹ آف پاکستان چیف جسٹس ثاقب نثار کے نام پر سوئی گیس کے بندش کے حوالے سے رجسٹری خط رانہ کردیا ہے ۔
1,322 total views, 4 views today