سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام )ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن ملاکنڈ ڈویژن کے صدر راحت شاہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ ضلع ملاکنڈ میں پولیس فورس کے تعیناتی صوبائی حکومت کا بڑا کارنامہ ہوگا ، ہم یہاں پر پولیس ایکٹ کے نفاذ کو خوش آمدید کہتے ہیں ، سوات میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ضلع ملاکنڈ میں صوبائی حکومت کی جانب سے پولیس فورد کی تعیناتی کا جو فیسلہ کیا جارہا ہے اس پر پورے ملاکنڈ کے عوام نے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور ہم اہلیان ملاکنڈ یہاں پر پولیس فور کو خوش آمدید کہیں گے اور انکا ہر ممکن ساتھ دیں گے ، انہوں نے کہا کہ ہر یہ ایک مکمل ضلع ہے یہاں ڈپٹی کمشنر ، سیشن جج اورتمام ریگولر لاز بشمول ایف ائی آر نظام نافذ ہے ، صرف پولیس کی کمی تھی جسکو صوبائی حکومت عملی جامہ پہنا رہی ہے ، جس کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں ، چند مفاد پرست لوگ جو کہ جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرتے ہیں ، اپنے مفادات کی خاطر پولیس فورس کے قیام کی مخالفت کررہے ہیں اس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں اور یہاں پر صوبائی حکومت سے یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ ضلع ملاکنڈ میں پولیس فورس کی تعیناتی کو جلد ازجلد عملی جامہ پہنائیں ۔
1,296 total views, no views today



