سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) سوات پریس کلب و یونین آف جرنلسٹس اور گورننگ باڈی کا اجلاس زیر صدار ایگزیکٹیو کونسل کے چیف آرگنائز ر غلام فاروق سپین دادا منعقد ہوا ، جس میں سوات پریس کلب کے جملہ معزز ممبران نے شرکت کی ، اجلاس میں اکثریتی ارکان نے اس اقدام پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا کہ چند افراد سوات پریس کلب رجسٹرڈ کانام غیر قانونی طور پر استعمال کرتے ہیں جس پر انہیں قانونی طور پر نوٹس جاری کرکے اس اقدام سے باز رہنے کی ہدایت کی جائے ، اجلا س کو بتایا گیا کہ مذکورہ افراد کو 29دسمبر 2017کو نوٹسز جاری کئے گئے جیسے وہ لینے سے انکاری ہوئے لہٰذا ان افراد جس میں صحافی فیاض ظفر ، سید شہاب الدین ، سلیم اطہر ، نیا ز احمد ، فضل خالق ، انور انجم اور سعید الرحمن کے نام شامل ہیں ان کے علاوہ ایک کیمرہ مین حضرت علی کی ممبر شپ سوات پریس کلب سے ختم کرنے کا اعلان کیاگیا ، اجلاس میں مذکورہ افراد کو تنبیہہ کی گئی کہ وہ سوات پریس کلب کے رجسٹرڈ نام غیر قانونی طور پر اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی مجبوراً کی جائے گی ، اس موقع پر جنرل کونسل کی اجازت سے ہر سال معزز ممبران کیلئے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے قرعہ اندازی کی جائیگی جس پر عمل ہوا اور پہلی قرعہ اندازی میں 24نیوز چینل کے رپورٹر شیراز خان کا نام قرعہ اندازی میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے نکلا جس پر ہاؤس کے تمام ممبران نے خوش نصیب شیراز کو مبارکباد دیدی ۔
2,000 total views, 2 views today