سوات(سوات نیوزڈاٹ کام) ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر) واحد محمود(PSP )کے حکم پر جاوید اقبال شہید پولیس لائن سوات میں جوانوں کو مجمع خلاف قانون کو ہینڈل کرکے منتشر کرنے یا کسی بھی شرپسند عناصر کی جانب سے ہونے والی گڑ بڑ سے بہ خوبی نمٹنے کے لیے جدید تربیت یافتہ ماہر سٹاف کے زیر نگرانی اینٹی رائیڈ تربیتی مشقوں کی شروعات کر دی گئی ہیں ۔ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود نے گراؤنڈ میں جوانوں کی مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے کی تربیتی مشقوں کا خود معائنہ کیا۔اس موقع پر DSP ہیڈکوارٹرز مراد علی خان،RI پولیس لائن اکبر حیات خان اور دیگر پولیس افسران موجود تھے ۔تربیتی اینٹی رائیڈ مشقوں کے اختتام پر ضلعی پولیس سربراہ واحدمحمود کو جوانوں کی جانب سے عملی میدان میں ہونے والی کسی بھی مجمع خلاف قانون کو پر امن طریقے سے منتشر کرنے ،عوامی املاک اور سرکاری تنصیبات کی حفاظت کرتے ہوئے شرپسند عناصر کو حراست میں لینے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عملی میدان میں قانون نافز کرنے کیساتھ ساتھ پولیس فورس ریاستی طاقت کی علامت سمجی جاتی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کو درپیش عصر حاضر کے مختلف چیلنجزسے بہ آحسن طریقے سے عہدہ برآ ہونے کے لیے زمانہ امن میں کی جانے والی مخصوص تربیتی مشقیں ہی عملی میدان میں سیکیورٹی فورسز کو کامیابی دلانے میں آہم رول ادا کرتی ہیں۔جس سے ان کی خود اعتمادی میں اضافہ اور فورسز کا مورال بلند ہوتا ہے۔مشقوں کے اختتام پر ضلعی پولیس سربراہ واحدمحمود نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس اور انسٹرکٹرز میں انعامات تقسیم کئے۔
1,637 total views, 2 views today