مینگورہ،پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر اور نااہل قراردئے جانے والے رکن صوبائی اسمبلی قیموس خان نے کہا ہے کہ پچھلے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر الیکشن لڑااورنمایاں کامیابی حاصل کی مگرمیرے مدمقابل الیکشن لڑنے والے والے جے یو آئی کے امیدوارعلی شاہ خان اوراے این پی کے ڈاکٹرحیدرعلی خان نے میرے خلاف الیکشن ٹریبونل میں درخواست دائر کردی
جس میں میری بی اے کی ڈگری کو جعلی قراردیاتھا تاہم یونیورسٹی سے میری ڈگری کی تصدیق طلب کی گئی جہاں سے تحریری طورپرجواب ملا کہ میری ڈگری جعلی نہیں صحیح ہے تاہم میری فائل میں مائیگریشن ریکارڈ نہ ہونے کی وجہ سے سپریم کورٹ نے مجھے نااہل قراردیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ مخالفین کی جانب سے میرے خلاف دی گئی پہلی درخواست خارج ہوئی تھی اورمجھے بحال رکھا گیا کیونکہ نہ میری ڈگری جعلی ہے اورنہ کبھی جعلی کام کیا ہے جبکہ اس بارے میں سوچ بھی نہیں سکتامیراتما م تعلیمی ریکارڈ بھی چیک کیاگیا ہے جس میں کہیں بھی کوئی جعلی کاغذیا ڈگری موجود نہیں مگرمخالفین میری راہ میں رکاؤٹیں کھڑی کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ سات ماہ گزرنے کے باوجود بھی ہمارے حلقے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا،انہوں نے کہاکہ عرصہ درازسے اپنے حلقے سے الیکشن لڑتاچلاآرہا ہوں اور زیادہ تراپنے حلقے سے الیکشن جیتا بھی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ عوام کا مجھ پر اعتماد ہے کیونکہ جو شخص ایک مرتبہ ممبر بن جاتا ہے وہ بیرون ممالک میں جائیدادیں بناتاہے مگر میں یہاں اپنی ذاتی جائیدادیں فروخت کرکے سیاست کررہاہوں،انہوں نے کہاکہ میرے خلاف جب کیس چل رہے تھے تو مخالف امیدوارو ں کے ساتھ ان کی پارٹیوں کے لوگ موجود ہوتے مگر میری پارٹی کے قائدین نے مجھ سے اس سلسلے میں رابطہ تک نہیں کیا جس پر مجھے اپنے قائدین سے شکوہ ہے تاہم اگرہمارے حلقے پر دوبارہ الیکشن کرانے کا اعلان ہوا تو میں بھی اس میں حصہ لوں گا اورامید ہے کہ ایک مرتبہ پھر فتح حاصل کروں گا،اس موقع پر میاں سیدجان،احمدشاہ،محمدظاہرخان،سلطنت خان،خکلے خان،طوطی خان اورپاکستان مسلم لیگ ن کے دیگرعہدیداروکارکن بھی موجود تھے۔
476 total views, no views today


