مٹہ (سوات نیوزڈاٹ کام ) جمعیت علماء اسلام مٹہ کے رہنماء اور تحصیل کونسل مٹہ کے ممبر ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ مٹہ کونسل میں غیر قانونی بھرتیوں اور دیگر الزامات کی تحقیقات کیلئے بنائے گئے کمیٹی ایک خوش ائند بات ہے اور اس قدم کو سرہا کر توقع رکھتے ہیں کہ یہ کمیٹی انصاف پر مبنی تحقیقات کرکے حقائق عوام کی سامنے رکھ دینگے انہوں نے کہا کہ کمیٹی جب چاہئے تو وہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر اپنے موقف پر بات کرینگے اور انکوائری کمیٹی کیساتھ بھر پور تعاون کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے ایک ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز تحصیل کونسل مٹہ میں میرے پریس کانفرنس میں غیر قانونی بھرتیوں اور دیگر الزامات کیلئے اپوزیشن لیڈر صلاح الدین خان کے قیادت میں اپوزیشن ممبران پر مشتمل انکوائری کمیٹی کا قیام ایک خوش ائند بات ہے اور انکو پوری توقع ہے کہ یہ کمیٹی بلاتفریق تحقیقات کرکے تمام حقائق عوام کی سامنے رکھ دینگے انہوں نے کہا کہ وہ کمیٹی کیساتھ مکمل تعاون کرینگے اور جب کمیٹی چایئے تو وہ اپنے باتوں کیلئے ثبوتوں کیساتھ حاظر ہونگے اور اس بارے میں وہ کمیٹی کیساتھ بھر پور تعاون کرینگے انہوں نے کہا کہ انہوں نے انصاف اور مٹہ کی غریب عوام کیلئے اواز اٹھائی ہے اور وہ اپنے موقف پر قائم ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی حقوق کیلئے اواز اٹھانا کوئی گناہ اور جرم نہیں اور اپنے باتوں کو ثابت کرنے کیلئے وہ اج بھی اپنے موقف پر بات کرنے کو تیار ہے انہوں نے کہا کہ وہ حقائق سامنے لانے تک بات کرینگے کیونکہ یہ ایک جمہوری اور عوامی حق ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی غلط کام کی بارے میں تو کونسل اور کونسل کے ذمہ داروں سے ایک عام شخص بھی بات اور مطالبہ کر سکتے ہیں وہ تو اس کونسل کے ممبر ہے اور ممبر ہونے کی ناطے جو چیز اور کام انکو غلط اور غیرقانونی لگیں وہ ائندہ بھی اسکی نشاندہی کرینگے
1,327 total views, no views today



