کبل(تحصیل رپورٹر)واپڈا SDOکبل نے علیگرامہ میں ایکسیڈنٹ سے متا ثرہ کھمبے کی قیمت ایڈوانس میں 70ہزار کی وصو لی متا ثرہ شخص سراپا احتجاج ، رقم کی وصو لی قانون سے تجا وز کر کے وصول کر لئی اعلیٰ حکام سے انکوائری کرانے کا مطالبہ کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق فضل غفور اور اکبر شاہ آف چار با غ نے میڈیا کو تفصیلات بیان کر تے ہوئے SDOواپڈا کبل سہیل خان کو تنقید کا نشا نہ بنا تے ہوئے کہا کہ گذشتہ دنوں علیگرامہ چینو با با میں بجلی کھمبہ ایکسیڈنٹ سے متا ثر ہوا جس سے میرا بیٹا شدید زخمی ہوا کہ اس دوران SDOواپڈا کبل نے پہنچ کر مجھ سے 70ہزار روپے طلب کئے اس موقع پر SDOکو فریاد کی کہ ہمار ا بندہ زخمی ہوا ہے واپڈا کام کر کے بجلی بحا ل کر دے جتنا بھی خر چ آئے گا میں ادا کرونگا لیکن SDOنے ہمارے ایک بھی نہ سنیں اور 70ہزار دباؤ ڈال کر وصول کر لی جو قانونی طریقہ کار سے ہٹ کر ہے حالانکہ متا ثرہ کھمبے پر تغمینہ کم تھا لیکن SDOکبل نے غیر قانونی طریقے سے 70ہزار لے کر مشکل کے اس گھڑی میں ہمیں رقم سے محروم کر دیا گیا انہوں نے مذکورہ واقع پر انجینئر امیر مقام ، واپڈا کے با لا حکام اور دیگر ذمہ داروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس حوالے آزادانہ تحقیقات کرائیں اِدھر SDOواپڈا سہیل خان نے موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ شخص سے بجلی کے فوری بحا لی کیلئے ان کی رضا مندی سے 70ہزار روپے وصول کئے تھے آب چونکہ مذکورہ کھمبے پر 44ہزار روپے سے زائد لا گت آئی ہے با قی ان کے رقم مذکورہ شخص کو حوالے کرنے کے لئے رابطہ کیا تھا کہ وہ اپنا بقا یا رقم وصول کر دے۔
2,426 total views, no views today



