مینگورہ، مینگورہ کے علاقہ شاہدرہ اکرم محلہ کے عوام نے یہاں کے فیڈر پرزیادہ لوڈشیڈنگ پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے لائن تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا،اس سلسلے میں علاقے کے سرکردہ شخصیات امن خان ،سلاتی اوردیگرعمائدین نے میڈیاکے نمائندوں کوبتایا کہ سوات بھرمیں جاری لوڈشیڈنگ نے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے مگر دوسری طرف ان کے علاقہ اکرم محلہ میں فیڈرپر زیادہ لوڈہونے کی وجہ سے ضرورت سے زائد لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے
جس کے سبب یہاں پر چوبیس گھنٹوں کے دوران مجموعی طورپرصرف چندگھنٹے بجلی موجود اورباقی ٹائم غائب رہتی ہے جس سے مشکلات میں مزیداضافہ ہورہا ہے،انہوں نے کہاکہ اس علاقے کے فیڈرکے ساتھ بیک وقت ملم جبکہ سمیت دیگرکئی علاقوں کی لائنیں منسلک ہیں جوہروقت اوورلوڈرہتی ہیں اورنتیجے میں گھنٹوں گھنٹوں بجلی غائب رہتی ہے،اس سلسلے میں ہم نے باربار حکام کی توجہ اس طرف مبذول کرانے کی کوشش کی مگر شنوائی نہ ہوسکی،انہوں نے واپڈاحکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اکرم محلہ کے فیڈر ٹوپرسے بوجھ کم کرنے اور اس فیڈرسے منسلک ان کے محلے کی لائن کو الگ کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں تاکہ عوامی مشکلات میں کمی آسکے۔
364 total views, no views today


