سوات(خورشید علی )پاکستان تحریک انصاف نے سنٹ الیکشن کے ناموں کااعلان کردیا، سوات سے پی ٹی ائی کو 8 صوبائی اور 3 قومی اسمبلی کی سیٹ دینے کے باوجود ایک بھی سینٹ نشست سوات کو نہ مل سکی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے سوات میں کلین سویپ کیا تھا، صوبائی اسمبلی کے 6 نشستیں جبکہ دو مخصوص سیٹیں اسی طرح قومی اسمبلی کے 2 اور ایک مخصوص نشست تحریک انصاف کو بھاری مینڈیٹ کی شکل میں سوات کے عوام نے دیا تھا، سوات کی صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی میں نمائندوں کی تعداد 12 جس میں عائشہ سید جماعت اسلامی کے مخصوص نشست پر قومی اسمبلی کے ممبر ہیں، اس کے باوجود تحریک انصاف کو سوات میں ایک بھی پارٹی کارکن سینٹ کیلئے نہ مل سکا، جو کہ تحریک انصاف کا سوات کے عوام کیساتھ سراسر زیادتی ہے، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں جیتنے والے ممبران اسمبلی بھی اس حوالے سے خاموش ہیں ، جبکہ مراد سعید ، محمود خان کو عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں شمارہوتے ہیں، انہوں نے بھی سوات کو سینٹ کی نشستوں میں نذر اندار کردیا ہے ۔
2,424 total views, 2 views today