کبل (الطاف خان سے )تحریک رورولی سوات کے چیئر مین و ضلعی ممبر یونین کو نسل کانجو فیاض خان نے کبل پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کر تے ہوئے آئندہ عام انتخابات میں تحریک رور ولی سوات کے پلیٹ فارم سے میدان میں اترنے کا اعلا ن کر دیا ۔ تحریک رورولی کا واحد مقصد سوات کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی، مرکز سے ان کی حقوق کا کوٹہ حاصل کر نا اور سرکاری محکموں میں نوجوانوں کو میرٹ کے بنیاد پر نوکریاں دینا ہے،سوات ایکسپریس وے کو دریائے سوات کے کنارے تعمیر کر کے اراضی مالکان کو دوگنی قیمت دے دی جائے،آئندہ عام انتخابات میں تحریک رورولی کے امید وار میدان میں لائینگے البتہ کسی سیاسی جماعت سے اتحاد بھی ہو سکتا ہے یہ تحریک کسی سیاسی جماعت یا لیڈر شپ کے خلاف نہیں اس تحریک میں ہر نوجوان ہمارے کندھے سے کندھا ملا کر شامل ہو سکتے ہیں،سی پیک منصوبے میں سوات کے نوجوانوں کو روزگار فراہمی کیلئے کوٹہ مختص کیا جائے یہاں کے نوجوانوں میں انجنئیرنگ کے علاوہ دیگر اعلیٰ صلاحیتیں موجود ہیں،دہشت گر دی میں سوات نے جو قربانیاں دی اس کا صلہ یہاں کے عوام کو بہت کم ملا ہے،سوات کے بد قسمتی یہ ہے کہ بھاری مینڈیٹ دینے کے باوجود یہاں پر کسی کو اہم وزارت نہیں دیا گیا تعلیم ،صحت ،خزانہ ،سپیکر اور وزیراعلیٰ سمیت دیگر اہم وزارتیں ملاکنڈ سے باہر دیئے گئے ہیں ،موجودہ NTSسسٹم میں بھی میرٹ کا جنازہ نکل چکا ہے، سواتی عوام کے حقوق پر کسی بھی صورت سودا بازی نہیں ہو نے دینگے، سوات کے قدرتی وسائل پر سواتی عوام کا حق ہے ، ہم سوات کے دیر پا امن پر سیکورٹی فورسز کے شکر گزار ہیں سیا سی پا رٹیوں سے عوام نا لا ں ہو چکے ، مستقبل میں سیا سی پار ٹیوں کے ساتھ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کر ینگے لیکن شرط عوام کی بے لو ث خد مت ہو گی ، ان خیا لات کا اظہار تحریک رور ولی کے روح روا فیا ض خا نے گزشتہ روز کبل پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا سیا سی پا رٹیو ں نے سوات کے عوام کو کہی کا نہیں چھوڑا سوات کے حقوق کی با تیں کر نے والے آ ج سوات کو جلتا چھوڑ کر اپنی سیا سی دکا ن چمکا نے میں مصروف ہیں تحریک رور ولی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی با ت کی ہے اور انشا ء اللہ آنے والے دور بھی عوام کے خد مت کو اپنا شعاربنا کر ہم اسی پلیٹ فارم سے عوام کے خد مت کر ینگے سوات کے معد نیات پر سواتی عوام کا حق ہے اس سے حا صل شدہ سر ما یہ سوات کے عوام پر لگا یا جا ئے ، انہو ں نے کہا کہ آئندہ عا م الیکشن میں تحریک رور ولی اپنی امید وار مید ان میں اتارینگے جس کی تما م تر تیا ریا ں مکمل ہیں ایک سوال کے جو اب میں انہو ں نے کہا کہ عوام کے ساتھ مخلص سیاسی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ یاا تحاد کر ینگے لیکن شرط اولین یہ ہو گی کہ وہ عوام کی حقیقی خدمت گار ہو ں اس موقع پر انہو ں نے کبل پر یس کلب کے ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کبل پر یس کلب کے قیا م کو ایک اہم کا رنا مہ قراردیا ۔
1,753 total views, no views today



