کبل(الطاف خان سے ) علاقہ کی عوام کی تعمیر و ترقی میں ٹی ایم اے کبل کا کردارقابل تحسین ہے عوام کے خادم ہیں ہر وقت عوام کے خدمت کیلئے حاضر ہیں، تحصیل کبل کو ما ڈل تحصیل بنانے کا عہد کر رکھا ہے، ایکسپریس وے دریا ئے سوات کے کنا رے تعمیر کرنا عوامی مفا د میں ہے زرعی ارا ضی اور آبادیوں میں ایکسپریس وے گزارنے کے حق میں نہیں ان خیالات کا اظہارتحصیل ناظم کبل حاجی رحمت علی نے گزشتہ روز کبل پریس کلب سوات میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ہم نے تحصیل کبل کے ہر یونین کونسل میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام مکمل کئے ہیں جبکہ ترقی اور خوشحالی کا یہ سفر مؤثر انداز میں جاری ہے جس سے اہلیان علاقہ مستفید ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ تحصیل کبل میں صفائی مہم زور و شور سے جاری ہے یہی وجہ ہے کہ اج پورے سوات میں کبل ایک ماڈل تحصیل بن گیا ہے جوکہ ہمارے کار کردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے مزید کہا کہ اگر کانجو فلائی اور کے بجائے کبل اور بانڈئی کے مقام پر لنک روڈ بمعہ پل تعمیر کئے جائیں تو اس سے علاقہ کے لوگوں کو زیادہ فائدہ ہوگاجس سے کانجو مینگورہ روڈ پر ٹریفک کا بوجھ کم ہوکر عوامی مشکلات میں کمی آئے گی انہوں نے واضح کیا کہ تحصیل کبل کے صحافیوں نے سوات کے کشیدہ حالات میں جو قربانیاں دی ہیں وہ یقیناًباعث فخر ہیں انہوں نے کہا کہ بیوٹی فیکیشن کی مد میں ہر یونین کونسل کو فنڈز دے گئے ہیں جس سے تحصیل کبل ایک بہترین رول ماڈل کی حثیت اختیار کر چکا ہے اس کے علاوہ عوام کی بہتری کیلئے بھی مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے جس سے تحصیل کبل کی عوام کی مسائل و مشکلات میں مزید کمی آئے گی اور وہ خوشحال زندگی گزار سکیں گے جوکہ میرا اور ٹی ایم اے کبل کا مشن ہے۔
1,373 total views, no views today



