کبل( الطاف خان سے )گذشتہ روز تحصیل کبل کے علاقہ ڈڈھارہ کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران ASIسلیم خان نے بمعہ نفری کاروائی کرتے ہوئے فلائنگ کوچ نمبر LES5303کے خفیہ خانو ں سے دو کلو ہیروئن برآمد کر کے ملزم مانے ولد گل محسن سکنہ مہمند ایجنسی کو گرفتار کر لیا تھانہ کبل میں ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے DSPشیراحسن خان اور SHOشیر علی نے کہا کہ ہم نے DPOسوات کے خصوصی ہدایت پر کبل سرکل کے سطح پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم شروع کر دی ہے انہوں نے کہا کہ تحصیل کبل میں منشیات فروشوں کیلئے کوئی جگہ نہیں اور نہ اس قسم لوگوں کے سا تھ کسی قسم کی رعایت ہوگی منشیات فروشوں سے معاشرے کو پاک کرنے کا عہد کر رکھا ہے عوام پولیس کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں انہوں نے کہا کہ ہیروئن سمگلنگ میں گرفتار ملزم نے ہمارے پولیس والوں کو پانچ لاکھ روپے رشوت کی آ فر بھی کی تھی جس کو ٹھکرا کر کبل پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مذید تفتیش کا اغاز شروع کر دیا ۔
1,583 total views, no views today



