خوازہ خیلہ (سوات نیوز ڈاٹ کام )خوازہ خیلہ کیٹگری” سی ” ہسپتال عملہ کے غفلت کے وجہ سے جوان سالہ سید محمد امین جان بحق ہوئے ، ہسپتال کے CCU میں ہارٹ کے مریضوں کے لئے متعلقہ ڈاکٹر نہ ہونے اور مریض کو بلا وجہ 2 گھنٹے ہسپتال میں رکھنے کے وجہ سے موت واقع ہوگئی، صحت کے انصاف کے دعویدا ر سیاسی نعروں اور بلند و بانگ دعوے ثابت ہوئے ، معراج الدین ، سید اجمل شاہ و دیگر کا پریس کانفرنس سے خطاب تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خوازہ خیلہ پریس کلب میں معراج الدین ، سید اجمل شاہ ، نورنبی ، شاہ فیصل اور سید نجیب اللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا 12 اپریل 2018 بروز جمعرات عصر کے وقت جوان سالہ محمد امین کے سینے میں معمولی درد کی شکایت ہوگئی ، جس پر انہوں نے جلدی سے خود جاکر 5 منٹ کے فاصلے پر نزدیک واقعہ کیٹگری “سی” ہسپتال کے ایمرجنسی میں معائنہ کیا ، جہاں پر ایمر جنسی میں ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹر نے مریض کا معائنہ کرنے کے بعد ای سی جی کرلیا ، ای سی جی کے رزلٹ کو دیکھتے ہوئے متعلقہ ڈاکٹر نے وقفے وقفے پر دو ددفعہ مزید ای سی جی کر ایا، لیکن ہسپتا ل میں موجودCCU میں موجود ڈاکٹر ڈیوٹی پر تعینات نہ ہونے کے وجہ سے مریض کو بروقت ضروری ٹریٹمنٹ نہیں دی گئی ، بلکہ مریض کو بلا وجہ تقریباََ دو گھنٹے ایمر جنسی میں رکھ کر بروقت سیدو شریف ہسپتا ل نہیں کیا گیا ، اس دوران جب مریض کی حالت مزید بگڑ گئی ، توایمر جنسی میں موجود ڈاکٹر نے مریض کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا ، جس پر مریض کے لواحقین نے مریض کو لے جانے کیلئے ہسپتال عملہ سے ایمبولینس مانگا تو ہسپتال میں کوئی ایمبولینس بھی موجود نہیں تھا ، مریض کے لواحقین نے پرائیویٹ گاڑی کا بندوبست کرکے جب مریض کو ریفر کررہے تھے ، لیکن مریض کا زیادہ وقت گزر جانے کے وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی ، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ہسپتا ل میں CCU موجود ہے تو اس میں ڈاکٹر اورمریض کا باقاعدہ علاج کیوں نہیں گیا ، اور اگر ہسپتا ل میں ہارٹ کے مریض کی ایمرجنسی حالت کنٹرول کرنے کی سہولیات میسر نہیں تو پھراس سیریس مریض کو کیو ں ہسپتال میں تقریباََ دوگھنٹے تک رکھا گیا ، انہوں نے ڈی جی ہیلتھ خیبر پختونخوا، وزیر صحت ، ڈی ایچ اواور منتخب نمائندوں سے پر زور مطالبہ کیا کہ مذکورہ واقعے کا شفاف انکواری کرکے ذمہ داروں کو کھڑی سزا دی جائے، اور عوام کو اسطرح ذلیل و خوار کرنے کا سلسلہ مزیدبند کیا جائے اگرہمیں انصاف نہیں ملا تو احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائینگے ۔
1,942 total views, no views today



