مٹہ ( رحیم خان) پاکستان زندہ باد مومینٹ کے چیرمین بہادر خان اور وائس چیرمین اعجاز خان پختون نے کہا ہے کہ ضلع سوات کی عوام مذید کسی کی دھوکے میں نہ ائے کیونکہ ضلع سوات میں امن قائم ہوچکا ہے اور اب ایک بار پھر شرپسند عناصر یہاں کی امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم عوام کیساتھ ملکر یہاں کی امن پاک فوج اور دیگر اداروں کی حفاظت کرینگے انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیا ں اور انکے لیڈر اٹھ کر بروقت منظور پشتین کے مذموم عزائم کو ناکام بنادیں ورنہ پھر یہی لوگ ذمہ دار ہونگے جو اپنے اپ کو عوام کی لیڈر کہتے ہیں سوات کی عوام منظورپشتین کے جلسہ میں شرکت نہ کر ملک وقوم اور ضلع سوات کے امن کا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ منظور پشتین پاکستان دشمن ملکوں کی ایجنٹ ہے اور وہ ان بیرونی پاکستان دشمن ملکوں کیلئے کام کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہاں کی عوام نے پہلے مذھب کی نام پر بہت بھاری جانی ومالی نقصان اٹھایا ہے اور ضلع سوات میں پاک فوج اور عوام کی تاریخی قربانیوں کی بعد انے والے امن کو خراب ایک بار پھر اب پختون قوم کی نام پر خراب کرنے کی کوشش جاری ہے جو ہم کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ ہمارے ذاتی کوئی مفادات نہیں بلکے مقصد صرف اور صرف پاک فوج اپنے دیگر اداروں اور امن کو بیرونی ملک دشمن لوگوں کی سازشوں سے بچانا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان زند ہ باد مومینٹ کا مقصد صرف اور صرف پاکستان زند ہ باد ہے اور اس کیلئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان زندہ باد مومینٹ کسی بھی صورت میں اپنے پاک فوج دیگر اداروں کی خلاف کوئی بھی غلط بات یا پروپیگنڈے کو سنے کیلئے تیار نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پاک فوج دیگر ادارے اور عوام پہلے کی طرح ائندہ بھی ایک ساتھ اور شانہ بشانہ رہینگے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مذید کسی بیرونی ملک دشمن لوگوں کی دھوکے میں نہ ائے اور اپنے سوات کی امن کاساتھ دیکر پاک فوج کے شانہ بشانہ رہے
1,880 total views, 2 views today